اے پی ایم ایل کے مظاہروں میں باضابطہ شرکت کرینگے،چوہدری ذوالفقار

اے پی ایم ایل کے مظاہروں میں باضابطہ شرکت کرینگے،چوہدری ذوالفقار

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) عوامی تحریک کے کارکنان کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت میاں برادران کی پنجاب کو اپنی ذاتی پولیس سٹیٹ بنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اے پی ایم ایل پنجاب ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مظاہروں میں باضابطہ شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم، شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ناہید عدیل ملک‘ فنانس سیکرٹری پنجاب قاری افتخار الدین، لاہور تنظیم کے جنرل سیکرٹری جہانزیب خان اور اقلیتی ونگ لاہور کے صدر یونس بھٹی نے اپنے مشترکہ ردعمل میں کیا۔ چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ میاں برادران کا سیاسی طرز عمل جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ کلاس کو تحفظ دینا ہے نہ کہ عوام کے مسائل کو کم کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ میاں برادران کے دور اقتدار میں ہی وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچنے والے اندوہناک واقعات رونما ہوئے ان واقعات سے بیرون ملک پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنان کی موت پاکستان میں ایک نئے بحران کو جنم دے گی۔ پاکستان کے دیگر صوبوں کے بعد پنجاب جیسے پرامن صوبے میں بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنا کسی جمہوریت پسند حکمران کا شیوہ نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -