پر امن کارکنوں پرتشدد حکومتی کمزوری کا مظہر ہے، آفتاب لودھی

پر امن کارکنوں پرتشدد حکومتی کمزوری کا مظہر ہے، آفتاب لودھی

  

لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب اور پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی رہنما پروفیسر آفتاب لودھی نے عوامی تحریک کے خلاف بارہ گھنٹے کا طویل پولیس آپریشن، کارکن مرد و خواتین کے بہیمانہ قتل، بے دریغ فائرنگ، پُر تشدد لاٹھی چارج اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے عوامی تحریک کے قائدین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پُر امن نہتے بزرگ کارکنوں اور خواتین کے خلاف ریاستی قوت کا پُر تشدد استعمال حکومتی کمزوری کا مظہر ہے اور مظلوم اور شہید عوام کے خون نے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ نا اہلی، کرپشن ، بد انتظامی، قومی وسائل کا غلط استعمال ہمیشہ کی طرح پھر عروج پر ہیں، تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اور قوم کی آنکھیں ایک بار پھرپاک فوج کی طرف اُٹھ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا احترام کرتے رہے ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری اس بارپاکستان کے امام خمینی بن کر لوٹیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -