گڈز ٹرانسپورٹر ز کودر پیش مسائل کے حل کےلئے لائیز ن کمیٹی بنا دی گئی

گڈز ٹرانسپورٹر ز کودر پیش مسائل کے حل کےلئے لائیز ن کمیٹی بنا دی گئی

  

لاہور(وقائع نگار)پنجاب بھر میں گڈز ٹرانسپورٹر ز کودر پیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر لائیز ن کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ جس کے چیئر مین خواجہ احمد حسان ہو نگے ۔ جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،ہو م سیکر ٹری ، ڈی آئی جی ٹر یفک اور گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماﺅں میں پنجاب کے صدر ذوالفقار چوہدری و کر اچی گڈز کیئریر ایسو سی ایشن کے صدر خالد خان شا مل ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ 90شاہراہ پر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے رہنماﺅ ں کے وفد نے مسلم لیگ ن کے رہنماءاور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئر مین خواجہ احمدحسان سے ملا قات کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے اراکین صو بائی اسمبلی ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک ،پو لیس اور پٹرو لنگ پو لیس کے اعلی افسران سمیت ٹرانسپورٹرز صدر لاہور ملک نصیر اعوان ، اختر، شعیب خان ،ذوالفقار چوہدری و دیگر مو جو د تھے ۔ وفد نے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل سے آ گاہ کیا جس پر خواجہ احمد حسان نے گڈز ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ خواجہ احمد حسان نے پٹرولنگ پو لیس کے اعلی افسر کو ہدایت کی کہ مال بردار گاڑیو ں کے چالان میں کمی اور ان کو تحفظ فراہم کر نے کے لیے شاہراہو ں پر گشت بڑ ھا یا جائے تاکہ ڈکیتی اوو چوری کی وار داتو ں پر قابو پا یا جا سکے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -