عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد نے آمریت کی یاد تازہ کردی،میاں محمد ایوب

عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد نے آمریت کی یاد تازہ کردی،میاں محمد ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کو سابق صدر مملکت آ صف علی زرداری کے حکومتی تجربات سے سبق سیکھنا چاہئے پاکستان عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنان اسلام آباد میں موجود تھے لیکن حکومت نے کسی ایک بھی کارکن پر پولیس کے زریعے لاٹھی چارج نہیں ہونے دیا لیکن پنجاب حکومت نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک مہناج القرآن کے سیکرٹریٹ پر پولیس کے زریعے دھاوا دیکر اور بدترین ظلم و تشدد کرکے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ پولیس گردی کے نتیجے میں عوامی تحریک کے مرد و خواتین کارکنان کی شہادتوں پر پیپلز پارٹی کو افسوس ہے ہم جاں بحق ہونیوالوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت کی ذمے دار حکومت ہے اگر حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ وہ اس واقعہ سے لاعلم تھی تو پھر بھی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جو اپنی عوام کا تحفظ نہ کر سکے اسے حکومت چھوڑ دینی چاہئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -