جماعت اسلامی پولیس تشد د اور قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکت کی پر زور مذمت

جماعت اسلامی پولیس تشد د اور قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکت کی پر زور مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ،حافظ سلمان بٹ ، ذکر اللہ مجاہد ،خلیق احمد بٹ ، عبدالعزیر عابد نے لاہور میں پولیس تشد د اور قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکت کی پر زور مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کہ واقع کی ہائی کورٹ ججز پر مشتمل انکورئری کمیٹی قائم کرکے غیر جانبدار انکوائری کروائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ۔انھوں نے مذید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آمریت کی راہ اہموار نہیں کرنی چاہیے پر امن ذرائع سے اپنا موقف ، پروگرام اور منشور عوام کے سامنے رکھنا چاہیے ،انھوں نے مذید کہا کہ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف پر انتہائی دکھ وغم ہے انھوں نے کہا کہ حکمت وتدبر اور صبر تحمل فورسز کا زیور ہوا کرتاہے لیکن اس واقع میں اس پر عمل نہیں کیا اگر اس چیز کو سامنے رکھا جاتا تواس افسوس ناک واقع کو ٹالا جاسکتا تھا۔