ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں،فیصل ملک

ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں،فیصل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بزنس ونگ پنجاب کی سیکرٹری جنرل انجینئر فیصل ملک نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ”ضرب عضب“ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ ملکی سلامتی کی ضامن رہی ہے اور نہ صرف عارضی بلکہ داخلی شرپسندوں کو بھی کچلنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو شرپسندوں سے پاک کرانا وقت کی عین ضرورت ہے۔