حکو متی تاجر تنظیم مارکیٹو ںکے مسائل کے حل کےلئے سر گر م عمل رہے گی ، ناصر سعید

حکو متی تاجر تنظیم مارکیٹو ںکے مسائل کے حل کےلئے سر گر م عمل رہے گی ، ناصر ...

  

لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ حکو متی تاجر تنظیم لاہور کی مارکیٹو ں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے دن رات سر گر م عمل رہے گی جبکہ عام انتخا بات کے ذریعے کامیاب ہو نے والی مارکیٹو ںکے رہنماﺅ ں کو ن لیگ ٹر یڈرز ونگ میں شامل کر تے ہوئے عہدے دیے جائیں گے تاکہ منتخب تاجر نمائندے درپیش مسائل کو حل کر نے میں کلید ی کر دار ادا کر سکے اورپارٹی کی پوزیشن تاجروں میں مستحکم ہو سکے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز لاہور پولٹری ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر طارق جاوید کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس مو قع پر طارق جاوید کو مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ کے نائب صدر بنا نے کا اعلان بھی کیا۔ تقر یب میں مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب کے سر پر ست اعلی انجم محمو د بٹ ، وائس چیئر مین لیاقت سیٹھی ، جنرل سیکر ٹری لاہور شاہد نذیر ، نائب صدر خواجہ عامر،پاکستان پو لٹری ایسو سی ایشن کے چیئر مین رضا محمو د خورسند،زونل صدر لاہور پو لٹری ٹر یڈرز حاجی فر یاد ، کنوینئر ریٹس کمیٹی حاجی فر مائش ،حاجی نعیم ، چوہدری اختر ، احسان الحق چوہدری فیاض، اظہر شاہ اور یو نس بیگ سمیت کثیر تعداد میں پولٹری سے وابستہ افرادنے شر کت کی ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے طارق جاوید نے مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ کے رہنماﺅ ں کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ میا ں براداران نے ہمیشہ تاجروں اور ٹر یڈرز کو در پیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں جبکہ ملک کو بحرانو ں سے نکالتے ہوئے ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کر نے میںحکو مت کلیدی کر دار ادا کر رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -