عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت خارج کردی

عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت خارج کردی

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی نے بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کردی ۔فاضل عدالت میں درخواست گزار ملزم امجدکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شادباغ پولیس نے محمد امجد کو شک کی بنا پر مقدمہ میں نامزد کیا جبکہ اس کے خلاف الزمات بے بنیاد ہیںاور پویس نے محض شک کی بنا پر ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، انہوں نے بتایا کہ شادباغ پولیس کی طرف سے فرحان شاہ کی درخواست پر درج کروائے گئے مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں ہے تاہم عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔فاضل عدالت کوپراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم امجد نے مدعی فرحان کے بھانجے مقتول منیر شاہ کو بھتہ دینے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا عدالت نے ریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم کو واپس جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -