قتل کے مقدمہ میں 2ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کر دیاگیا

قتل کے مقدمہ میں 2ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کر دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کر دیا۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز ملزمان اسلم مسیح اور نویداقبال کی جانب سے دائر کی گئی قتل کے مقدمہ سے بریت کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں ملزمان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مقدمہ مدعی محمود علی نے اپنے بھائی کے قاتلوں کو راضی نامہ ہونے پر خدا واسطے معاف کر دیا ہے ، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 19مئی 2012میں عامر عرف موٹا کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس بنا پر وہ ہلاک ہوگیا تھاجس کے بعد تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقتول کے بھائی محمود علی کی درخواست پر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا۔عدالت میں مقتول کے شرعی وارثان اور مدعی محمود علی نے راضی نامہ ہونے پر عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے ملزمان اسلم مسیح اور نوید بلال کو اللہ واسطے معاف کر دیا ہے

جس کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -