شہری کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست خارج

شہری کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے شہری کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست خارج کر دی فاضل عدالت میں درخواست گزارعمران سندھو نے درخواست میں موقف ا ختیار کرکھا تھا کہ سائل کی بیوی کو اس کے سسرالیوں نے غیر قانونی طور پر گھر میں محبوس کر رکھا ہے تاہم عدالت سے استدعاہے کہ اس کی بیوی کو بازیاب کروا نے کا حکم دیا جائے جس پر عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ نے خاتون عائشہ کو عدالت کے روبرو پیش کردیاجس نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے علی سے شادی کی ہے عمران سندھو سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے فاضل عدالت نے خاتون کے بیان پر اسے ماں باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔