طاہر القادری کی رہائش گاہ پر حملہ بہت افسوس ناک ہے ، ڈاکٹر پرویز

طاہر القادری کی رہائش گاہ پر حملہ بہت افسوس ناک ہے ، ڈاکٹر پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر حملہ بہت افسوس ناک ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، چیئرمین مسیحا پارٹی ڈاکٹر پرویز، انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والا یہ واقعہ آنے والے وقتوں میں افسوس ناک ہوگا۔ طالبان اور حکومت پنجاب میں کوئی فرق نہیں اور پولیس نے ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر میں گھس بہت بڑی دہشت گردی کی ہے، دو عورتیں آٹھ مرد اور100 سے زائد زخمی بہت بڑا واقعہ ہے۔ ڈاکٹر پرویز نے اپنے کارکنوں اور مسیحی عوام سے اپیل کی ہے کہ طاہر القادری کے ساتھ ان کے دکھ میں شریک ہوں ، اسی طرح حکومت پنجاب نے انار کلی چر چ میں سینٹ فرانسس ہائی سکول پر قبضہ کیا ہوا ، سینٹ فرانسس ہائی سکول انار کلی چرچ کی ملکیت ہے اور حکومت پنجاب نے غنڈون ںے اس پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ڈاکٹر پرویز نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعہ میں جو زخمی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے اور جو شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔