جوڑ میلہ میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے بھارت روانہ

جوڑ میلہ میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے بھارت روانہ

  

لاہور(وقائع نگار)سکھ مذہب کے روحانی پیشوا گورو ارجن دیو جی کے شہیدی د ن (جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتری گزشتہ روز بذریعہ سپیشل ٹرین واہگہ بارڈ ر کے راستے وطن واپس لوٹ گئے ، واہگہ بارڈ ر پر میڈیا کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریو ں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور وزیر اعظم میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،اور چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈالیاس خان کے شکر گزار ہیں،ہم دعاگو ہیںکہ بھارت پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے اور ہمارے گورو کی دھرتی پر ہر طرف ہریالی اور خوشحالی ہوان خیالات کا اظہار یاتریو ں نے واہگہ بارڈر پرپر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی،ڈپٹی سیکرٹری شرائنز فراز عباس،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر نذیر سلہری، پی آر اوعامر حسین ہاشمی بھی موجود تھے ، یاتریوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گوروکی دھرتی سے بڑا پیار ہے یہاں آکر اپنایت کا احساس ہوتا ہے ، ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کے دوران ہم نے انارکلی، رنگ محل اور دیگر بازاروں سے شاپنگ بھی کی ، گورداورں کی خوبصورتی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے ہمیں یہاں جو خصوصی عزت و پیار دیا گیا ہم اس پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ہمیں سیکورٹی سمیت کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا، پاکستان میں جو آج مذہبی آزادی ،عزت و تحفظ حاصل ہے اور جو ترقیاتی کام ہوئے ہیںو قابل تعریف ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -