سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کے خلافکارروائی ضروری ہے، طاہر محمود اشرفی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کے خلافکارروائی ضروری ہے، طاہر محمود اشرفی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پرپولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن واقعہ افسوسناک ہے ۔اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی نے ماڈل ٹاﺅن واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کی ہلاکت افسوسناک ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -