کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،50میڈیکل سٹوروں کے کیس پیش
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفےسر کوآرڈینیشن)صاحبزادی وسیمہ عمر کی زےر صدارت ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ایک اہم اجلاس ٹاﺅن ہا ل میں ہوااجلاس میں ای ڈی او (ہیلتھ) ،ڈی او (ہیلتھ)، ڈرگ انسپکٹرز، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران اور متعلقہ میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں50 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو سنا گیا اور ان کے فیصلے کیے گئے۔41کیسوں کومزید کارروائی کے لیے ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا اجلاس میں1مےڈےکل سٹور کو وارننگ دی گئی جبکہ 8میڈیکل سٹور وںکے کیسز کو اگلی میٹنگ تک موخر کر دیا گیاڈسٹرکٹ آفےسر(کوآرڈینیشن)صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ ان مےڈےکل سٹوروں کے خلاف زائد المعےاد اور غےر معےاری ادوےات فروخت کرنے کے الزامات ہےں۔