جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ(ن) کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،سعدیہ سہیل

جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ(ن) کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ میٹرو حکومت کے منصوبے ناکامیوں کی داستان بنے گئے ہیں، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ابھی صرف بجٹ پیش ہوا ہے ابھی اس کی منظور ی ہوناباقی لیکن پنجاب میں منی بجٹ آنے کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ پور ا سال جاری رہے گا ،وزیرخزانہ نے پہلے بجٹ تقریر میں جھوٹ بولا او ر پھر پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ایسے اعداد و شمار بتائے جن کا کوئی وجودنہیں پنجاب کا بجٹ ہرگز عوام دوست نہیں یہ بجٹ آتے ہی حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے ،گزشتہ برس جنوبی پنجاب کے92ارب روپے میں سے25ارب روپے جاری ہوئے ،اب پھر ایسا ہوگا ،جنوبی پنجاب کے نام سیاست کرنے والوں کی حقیقت سامنے آچکی ہے ،جنوبی پنجاب کے عوام (ن) لیگ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -