گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلافمہم جاری،درجنوں کے چالان وجرمانے
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،پرائس مجسٹریٹوں اورٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (ماڈل ٹا ؤن)طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او (راوی ٹا ؤن) احمد کمال نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (داتا گنج بخش ٹا ؤن) زبیر وٹو نے07 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو3ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (سمن آباد ٹا ؤن) امتیاز احمد اعوان نے2 دکانداروں کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نیزائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو2ہزارروپے جر مانہ عائد کیا۔ٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1 دکاندار کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن ) علی عباس بخاری نے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کو2ہزار روپے جر مانہ عائد کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر تے ہوئے507دکانوں پر چھاپے ما رے50دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ44ہزار6سوروپے کے جر مانے عائد کیے