بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ حکومت کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے،وسیم اختر

بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ حکومت کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے،وسیم اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں ہوشربااضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجٹ بھی عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں ناکام رہاہے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں25سے30فیصد تک اضافہ ہوچکاہے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ اور امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے پیش نظر سرمایہ دار پاکستان آنے کی بجائے دوسرے ممالک کارخ کرتے ہیںبجلی کابحران دن بدن شدید تر ہوجارہا ہے شارٹ فال میں دن بدن اضافہ حکومت کی ناقص کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے ملک میں اس وقت شارٹ فال6100میگاواٹ تک پہنچ گیاہے جس کے باعث کاروبارٹھپ اور صنعتیں بندہورہی ہیںمزدور بے روزگار اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بنائے جانے والے تمام منصوبے صرف کاغذوںتک محدود ہیں جاگیرداروں،سرمایہ داروں اور وڈیروں نے پوری قوم کو66برسوںسے یرغمال بنایاہواہے مراعات یافتہ طبقہ عوام کاخون نچوڑنے میں مصروف ہے سودی نظام معیشت نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے ضرورت اس امر کی ہے اسلامی طرزمعیشت کو اختیار کیاجائے تاکہ دنیااور آخرت میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکیںڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیںایک کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ دانش اسکولوں کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیںعوام کے لئے مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میں جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنامشکل ہوچکاہے۔ایمپلائیز اولڈایج بینیفیٹ انسٹیٹیوشن کے ریٹائرڈملازمین کو2013-14کے بجٹ میں کم ازکم پنشن پانچ ہزار روپے کے باوجود وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے باوجود محروم رکھاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ کمرتوڑ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے تاکہ عوام کی قوت خرید برقرار رہ سکے بصورت دیگرمعاشرے میں گداگری اور جرائم میں اضافہ بڑھ جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -