دہشتگردوں کے خلافآپریشن سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا،اشر ف جلالی

دہشتگردوں کے خلافآپریشن سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا،اشر ف جلالی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی نگاہیں پاک فوج پر لگی ہوئی تھیں آپریشن سے لوگوں نے سُکھ کا سانس لیا ہے پاکستانی قوم آپر یشن کی کامیابی کیلئے دُعائیں مانگ رہی ہےں اکھنڈ بھارت سوچ نے شریعت کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان کی ا سٹیٹ سے لڑنا شروع کر رکھا ہے جن لوگوں نے کل پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی وہ آپریشن کی مخالفت کرکے پاکستان بچانے کی مخالفت کر رہے ہیں اس وقت پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سانحہ منہاج القرآن انتہائی افسوس ناک ہے مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے تھے طاقت کے استعمال کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہورہی ہم پولیس گردی کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -