طلباءو طالبات سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دیں،مجید نظامی

طلباءو طالبات سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دیں،مجید نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے طلبا و طالبات سب سے زیادہ توجہ اپنی پڑھائی پر دیں اور تاریخ کا ضرور مطالعہ کریں تاکہ انہیں حقائق سے آگہی حاصل ہو سکے نئی نسل قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کو کبھی نہ بھولیں ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،ممتازصحافی اورچیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔تقریب کے مہمان خاص سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ تھے نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا ڈاکٹر مجید نظامی نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی کی طرف مکمل توجہ دیںعلم کے بغیر انسان اس طرح کا نہیں بن سکتا جیسا اسے ہوناچاہئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان میں ہندو اور مسلمان دوبڑی قومیں آباد تھیںیہ دونوں قومیںہر لحاظ سے الگ الگ قوم ہیںپاکستان آسانی کے ساتھ حاصل نہیں ہوا بلکہ مسلمانان برصغیر نے آزاد وطن کے حصول کیلئے جان و مال اور عزت و آبرو کی بے شمار قربانیاں دیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے اور دشمنوں کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر مجید نظامی کا بڑا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا نئی نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے، وہ نظریہ¿ پاکستان کوہمیشہ مدنظر رکھیں اورپاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپناحصہ ڈالیںانہوں نے کہا کہ نظریہ¿ پاکستان کو زندہ رکھنا اور اس پر عمل کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔بعد ازاں سوال و جواب کی نشست ہوئی دوران تقریب ننھی طالبہ نویرابابر نے خوبصورت اندازمیں تقریر کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔پرتقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔۔