ملک سے باہر بیٹھ کر لاشوں پر سیاست کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں،مولانا شکیل الرحمن

ملک سے باہر بیٹھ کر لاشوں پر سیاست کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں،مولانا شکیل ...

  

لاہور(پ ر) ملک سے باہر بیٹھ کر عوام کی لاشوں پر سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر کے ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کو ڈی ریل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شاہد محمود جانباز سمیت دیگر قائدین نے گذشتہ روز لاہور میں ہونیوالے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ افسوسناک سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی ٹھنڈی فضاﺅں میں بیٹھ کر جان لیوا گرمی کے موسم میں غریب عوام کو میدان جنگ میں دھکیلنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں اقتدار کے لیے عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے اور اس کے حواری شعبدہ بازی سے باز ہیںانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں ملک امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -