تنظیم مشائخ عظام کا اجلاس،ماڈل ٹاﺅن میں طلبہ کی ہلاکتوں کی مذمت

تنظیم مشائخ عظام کا اجلاس،ماڈل ٹاﺅن میں طلبہ کی ہلاکتوں کی مذمت

  

لاہور(پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام علماءو مشائخ ونگ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس میڈیا آفس لاہور میںہوااجلاس میںتحریک منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہنگامہ آرائی اورنہتے طلبہ کو جان سے مارنے کی شدید مذمت کی گئی اجلاس سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کے کوارڈینٹر پیر محمد راشد نقشبندی پیر حاجی محمد افتخار اور پیر سید احمد ندیم شاہ نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد سے خوف میں مبتلا موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں رکاوٹیں ختم کرنے کی آڑ میں بے گنا ہ نہتے اور معصوم طلبہ کا قتل عام کہاں کی جمہوریت ہے یہ تو قیام امن کے منافی اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایسے منفی اقدام سے خود ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے اگر طاہر القادری ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں تو ان کے ساتھ بھی مل بیٹھ کر ”مذاکرات “ کے ذریعے معاملات حل کئے جاسکتے ہیں حکومت کو امن و محبت کی راہ اپنانا ہوگی اجلاس میں پیر ڈاکٹر محمد ارشد، پیر ڈاکٹرالیاس قادری سمیت دیگر علماءو مشائخ بھی شریک تھے اختتام پر شہید ہونیوالے طلبہ کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کئی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -