عوامی تحریک صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

عوامی تحریک صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، علی سعید،توقیر اکرم، علی حسین ایڈووکیٹ ، نصیر احمد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں منہاج القرآن میں تجاوزات کی آڑ میں قتل و غارت کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کے متوقع احتجاجی جلسوں کو روکنے کے لئے تجاوزات کی آڑ میں طاہر القادری کے کارکنوں کو قتل کر دیا ہے پرامن احتجاج لانگ مارچ اور دھرنے جمہوریت کا حسن ہیں حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو طاقت کے بل پر بلڈوز کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے اس وقت آپریشن شروع کیا جب افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے پورے ملک میں دہشت گرد انہ کارروائیوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں اسوقت سیاسی دانش اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ 8کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی تحریک کا رد عمل بھی آئے گا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دہشت گردوں کی کارروائیاں روکنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن (ن) لیگ کی نااہلی کی بدولت پولیس اور دیگر اداروں کو بلا جواز انتقامی کارروائیاں کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے انہوں نے عوامی تحریک سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ پورا ملک اس وقت بارود کی ڈھیری پر ہے اور غیر جمہوری قوتیں آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے ہر آپشن استعمال کریں گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن اور قتل و غارت کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ، لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور تجاوزات کی آڑ میں خونی ہولی کھیلنے والوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -