مخالف جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف پولیس گردی افسوسناک ہے،افنان بٹ

مخالف جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف پولیس گردی افسوسناک ہے،افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے تحریک مہناج القرآن سیکرٹریٹ پر پولیس گردی کے ذریعے ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقع میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور پولیس ملازمین کی شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے ملک کا امن و سکون برباد کرنے کی تمام تر ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشتگردی کیخلاف مہم میں پاک فوج دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کر کے انکا خاتمہ کر رہی ہے تو دوسری جانب حکمران آپنی آمرانہ پالیسیوں کے ذریعے مخالف جماعتوں کی قیادت اور انکے کارکنان کے خلاف پولیس گردی کے ذریعے انہیں تشددکا نشانہ اور انکی ہلاکتیں کر کے ملک و قوم کا سکون برباد کرنے پر تلے ہو ئے ہیں جو کہ کسی بھی طرح ملک و قوم کے مفاد میں نہیں انہوں نے واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر واقع کی تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے اور اس واقع میں ملوث ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں


کر قانون اور آئین کے مطابق اسے سخت نشان عبرت بنائیں ۔ انہوں نے اس افسوسناک واقع پر تحریک مہناج القرآن کی قیادت سے دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے موقف کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔