حکومت لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوانوں کو مائل کرنا چاہتی ہے،انجینئر یاسر

حکومت لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوانوں کو مائل کرنا چاہتی ہے،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 136 نئے کالجوں کے قیام کا اعلان حقیقت نہیں بن سکے گا ،حکومت پنجاب بتائے کہ اس نے گزشتہ مالی سال کے دوران کتنے نئے کالج قائم کئے ہیں اور ان میں کتنے طالب علم زیر تعلیم ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے عملی اقدامات دعوؤں کے برعکس ہیں جس کی ایک مثال شاہدرہ سے چار پانچ تعلیمی اداروں کی منتقلی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دینے کی مہم ہے ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان نوجوانوں کو (ن) لیگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہے (ن) لیگ جانتی ہے کہ نوجوان اس جماعت سے بیزار ہورہے ہیں اور وہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی تیار ی کررہے ہیں اس لئے بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،انہو ں نے کہاکہ سکولو ں میں آئی ٹی لیب کے قیام کا اعلان بھی ڈھو نگ ہے ،اس سے قبل جو لیب قائم کیں وہ سب بند پڑی ہیں