پنجاب حکومت صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میاں عرفان دولتانہ

پنجاب حکومت صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میاں عرفان دولتانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں انفرا سٹرکچر کی بہتر ی کے لئے1808ملین روپے رکھے گئے ہیں حکومت پنجاب صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔صنعت کاروں کے مسائل تیزی سے حل کئے جارہے ہیں مسلم لیگ (ن) کو مئی 2013 کے عام انتخابات میں پاکستانی عوام نے شاندار کامیابی عطا کی اور عوام نے محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا انتخابی مہم کے دوران محمد نواز شریف نے عوام کو یقین دلایا کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے لیکن عام انتخابات کے بعد جب محمد نوازشریف تیسری بار وزیراعظم بنے اور توانائی شعبہ کی حالت دیکھی تو اندازہ ہوا کہ انرجی سیکٹر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف نے معیشت کے استحکام، زراعت کی ترقی اور صنعت کا پہیہ رواں رکھنے کیلئے یہ بڑا چیلنج قبول کیا اور امید کا دامن تھامے رکھا۔ بحرانوں کے حل کے حوالے سے جامع حکمت عملی طے کی گئی اور روڈمیپ مرتب کرکے آگے بڑھے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -