احتجاج کرنا سب کا حق ہے،سیاستدانوں کی گر فتاریاں درست نہیں،عابد صدیقی

احتجاج کرنا سب کا حق ہے،سیاستدانوں کی گر فتاریاں درست نہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کیا جائے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مکالمہ بازی جمہوریت کا حسن ہے، سیاست میں ہرسوال کا جواب دیا جاتاہے اور سوال کرنے والے کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،اسی طرح احتجاج کرنابھی دوسری سیاسی جماعتوں کاحق ہے کسی کو اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ،ملک میں بہت مشکل مرحلہ کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے اس جمہوریت کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے احتجاج کرنے والے کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے ،مسلم لیگ( ن )کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے قائم ہے ،ہم نے جمہوریت کے لئے مسلم لیگ( ن )کی اس حکومت سہارا دے رکھا ہے لیکن اگر حکومت نے جمہوری اقدار کی پاسداری نہ کی اور جمہوری روایت کو نہ اپنایا تو اس کا اقتدار میں رہنامشکل ہوجائے گا،مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہر کوئی پریشان ہے ،حکومت ان مسائل کو فوری طور پرحل کرنے کے لئے اقدامات کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -