پنجاب کا اصل رنگ اور قابل فخرروایتی کلچر دنیا کو دکھائیں گے،رانا مشہود

پنجاب کا اصل رنگ اور قابل فخرروایتی کلچر دنیا کو دکھائیں گے،رانا مشہود

  

لاہور( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم وسیاحت رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے موجودہ بجٹ میں سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبوں کے لئے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 86 فیصد اضافی رقم مختص کی ہے ہم اس رقم کا بہترین استعمال یقینی بنا کر پنجاب کا اصل رنگ اور قابل فخرروایتی کلچر دنیا کو دکھائیں گے انہوں نے یہ بات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پنجاب کے مختلف سیاحتی مقامات ،تاریخی اہمیت کے آثار قدیمہ اور مذہبی تقدس کے حامل مقامات میں سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیاممبر پنجاب اسمبلی محترمہ تحیا نون ،وائس چیئرمین ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب(ٹی ڈی سی پی)عمران گورایہ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الہی،سیکرٹری سیاحت پنجاب محمد خان کھچی اور معروف ٹورآپریٹرز کے علاوہ پنجاب گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان نے سردار شام سنگھ کی قیادت میں خصوصی طور پر شرکت کی رانا مشہود احمد خاں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب نے دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے واہگہ بارڈ،سلیمانکی بارڈر اور گنڈہ سنگھ والا بارڈ ر پر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گورونانک کے جنم استھان(ننکانہ صاحب)میں بھی جدیدمشینری سے آراستہ ٹوزم انفارمیشن سنٹر بنایا جائے گاانہوں نے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب لاہور میں ٹی ڈی سی پی کی ملکیتی چھ کنال اراضی ٹورزم انفارمیشن سنٹرکی تعمیر کے لئے مختص کی جارہی ہے یہاں سکھ یاتریوں کوبہترین سفری سہولت بہم پہنچانے کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔اسی طرح ننکانہ صاحب میں 15کنال اراضی پرٹی ڈی سی پی کے زیر انتظام ایک ٹورسٹ ریزارٹ قائم کیا جارہا ہے رانا مشہود احمد خاں نے اس موقع پر قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی جاوید اختر محمود کو ہدایت کی کہ وہ جوہر ٹاﺅن لاہور میں ٹی ڈی سی پی کی ملکیتی چار کنال اراضی پر ”ماڈل ٹورزم کمپلیکس“کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کو بلاتاخیر حتمی شکل دیں۔یہ ماڈل ٹورزم کمپلیکس ٹی ڈی سی پی ہیڈکوارٹرز کا کام دے گا جہاں تربیت یافتہ ہیومن ریسورس پر مشتمل مارکیٹنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ دفاتر یہاں رجوع کرنے والے سیاحوں کو انفارمیشن مٹیریل اور گائیڈنگ میپ فراہم کرنے کے علاوہ آن لائن معلومات بھی دیں گے جس کے لئے ڈیٹا بینک تیار کر لیا گیا ہے۔وزیر سیاحت پنجاب میں اس موقع پر پنجاب ٹورزم ایڈوائزری کونسل میں توسیع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -