سانحہ ماڈل ٹاﺅن، جاں بحق افراد سپرد خاک،پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، جاں بحق افراد سپرد خاک،پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم سیل)سانحہ ماڈل ٹاون میں جاں بحق ہونے والے عوامی تحریک کی کارکنوں کی نماز جنازہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں سینکروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سیاسی رہنماﺅں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوںافراد نے شرکت کی،اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی، تنزیلہ کے بچے ماں کی لاش سے لپٹ کر روتے رہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کو گولیاں جسم کے اوپر والے حصوں پر لگی اور اس سے ان کی پیٹ ،سینے ،سر اور سانس کی نالیاں متاثر ہوئیں۔اس کے علاوہ ان کے جسم پر چوٹ کا کوئی اور نشان نہیں تھا۔

مزید :

صفحہ اول -