وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاع ملتے ہی تمام مصروفیات ترک کر دیں

وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاع ملتے ہی تمام مصروفیات ترک کر دیں

  

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاﺅن میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کے بارے تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو جب ماڈل ٹاﺅن میں فائرنگ اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاع ملی تو وہ ا س وقت غیر ملکی شخصیات کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے تاہم وزیراعلیٰ نے فوری طو رپر میٹنگ کو ختم کیا اور ماڈل ٹاﺅن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں 8افراد کے جاں بحق ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ وزیراعلیٰ واقعہ پر انتہائی مضطرب او ر رنجیدہ دکھائی دئےے۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نے ہنگامی طو رپر بلائی گئی پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کی 8انسانی جانوں کے ضیاع کے ذکر پر انتہائی افسردہ دکھائی دے رہے تھے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کی آواز بھر آئی۔

مزید :

صفحہ اول -