تجاوزات کےخلاف آپریشن پر عوامی تحریک کے کارکنوںنے پولیس پر فائرنگ کی،شفیق گجر

تجاوزات کےخلاف آپریشن پر عوامی تحریک کے کارکنوںنے پولیس پر فائرنگ کی،شفیق ...

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)او ایس ڈی بنائے جانے والے سی سی پی او لاہور چودھری شفیق گجر نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے پہلے پولیس پر فائرنگ اور پتھراو¿ کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے 53 ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ چودھری شفیق گجر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ضلعی انتظامیہ کی اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم نے کیا ، لاہور پو لیس کی ٹیم ضلعی انتظامیہ ٹیم کی مدد کیلئے ہمراہ رہی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن عوام کی شکایات پر رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کیا گیا۔ اس دوران پہلے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراو¿ کیا گیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس پر فائرنگ اور پتھراو¿ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -