لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمدکی تقریب حلف برداری
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس کے دربار ہال میں منعقد ہوئی۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز احمد سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،سپیکرپنجاب اسمبلی رانا اقبال،صوبائی وزرائ،ہائیکورٹ کے جج صاحبان لاءافسروں اور بارکے عہدیداروں نے شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور تقریب میں موجود دیگر شرکاءنے حلف اٹھانے پر چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد کو مبارکباد پیش کی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمدبیالیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
حلف برداری