مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کیخلاف لاہور بار میںقرار داد منظور

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کیخلاف لاہور بار میںقرار داد منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار نے ممکنہ طور پرپرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے کے خلاف قرار دادمتفقہ طور پر منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاﺅس کے مذمتی اجلاس میں وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاءعہدیداروں نے کہا کہ پرویز مشرف نے دو بارآئین توڑا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے ملکی اداروں کو بے توقیر کیا۔قومی تاریخ کے بڑے مجرم پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا تو وکلاءآخری حد تک جائیں گے۔جنرل ہاوس کے اجلاس میں شریک وکلاءنے ممکنہ طور پرپرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے کے خلاف قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرار داد منظور

مزید :

صفحہ آخر -