گورنر سندھ کا طاہر القادری کو ٹیلیفون کارکنان کی ہلاکت پر اظہار افسوس

گورنر سندھ کا طاہر القادری کو ٹیلیفون کارکنان کی ہلاکت پر اظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے لاہور واقعے پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلیفون کیا اور کارکنان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لاہور میں عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلیفون کیا اور کارکنان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا کہ لاہور واقعہ جمہوریت کے منافی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے جمہوریت مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے تمام جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -