ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

  

 اسلام آباد (اے این این)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی محکمہ موسمیات نے پنجاب ،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی,مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، مری اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارش کا آغاز ہو گیا ہے ۔ پشاور اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواں نے گرمی کا زور توڑ کر موسم کو خوشگوار بنا دیا تاہم وسطی اور جنوبی پنجاب بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ لاہور میں مطلع صاف ہے اور سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔ ملتان ، رحیم یار خان ، فیصل آباد ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ اسلام آباد میں ہلکے بادل چھائے ہیں یہاں بارش کا امکان ہے ۔ ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہے ۔ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے تاہم اندرون سندھ کے علاقوں میں گرمی برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ڈویژن ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ڈویژن میں پری مون سون بارش کا امکان ہے۔مری میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے گزشتہ روز کی بارش سے گرمی کم ہوئی ہے۔سندھ ،بلوچستان اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم ہے آلودہ پانی کے استعمال اور گرمی کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،راولپنڈی،سرگودھا ،گوجرانوالہ ڈویژن ،مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور میں پری مون سوم بارشوں کی توقع ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت کم ہوجائےگی۔

 بارشوں کا آغاز

مزید :

صفحہ آخر -