وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سینئر صحافی رانا غلام قادر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور)پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روزنامہ ”جنگ“ راولپنڈی کے سینئر صحافی رانا غلام قادر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔