اہلسنت والجماعت کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ واقعہ کی مذمت

اہلسنت والجماعت کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ واقعہ کی مذمت

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہورواقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،قیمتی جانوں کے قتل پر افسوس ہے،ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے ایسے میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،علامہ ڈاکٹرطاہر القادری سے اظہار تعزیت کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ بہت بڑے نقصان کے باوجود ملک میں قیام امن کے لیے اپنے کارکنان کو صبر وتحمل کا درس دیتے ہوئے مثالی کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی لاہور منہاج القرآن سیکرٹریٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ایک جانب سرحدیں غیرمحفوظ ،ملک میں خانہ جنگی جاری ہے پوری قوم اس وقت خوف وہراس میں زندگی گزار رہی ہے ایسے میں لاہور میں اتنے بڑے واقعہ کا رونما ہونا انتہائی خطرناک ہے،اس وقت پورا ملک سیکورٹی رسک بن چکا ہے،اس وقت کسی چھوٹی سی غلطی کی بھی گنجائش نہیں ہے،ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ برتاگیا ہے،بیرئرز ہٹانے پر 8افرادکا قتل پولیس اہلکار سمیت 100 افراد زخمی جس میںکئی افراد نازک حالت میں ہیںاس سانحہ کے ذمہ داران کا تعین کیا جانا چاہیے ،ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے،

علامہ احمدلدھیانوی

مزید :

صفحہ آخر -