فضل الرحمن کا منہاج القرآن واقعہ پر افسوس کا اظہار

فضل الرحمن کا منہاج القرآن واقعہ پر افسوس کا اظہار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے مہناج القرآن واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ میں ہلاک ہو نے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لیئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن نے پارٹی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان سے اس واقعہ کی تفصیلا ت معلوم کیں مو لا نا فضل الرحمن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کر وائی جائے اور اس واقعہ کے اصل حقائق کو جلد قوم کے سامنے لا یا جا ئے ۔جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری اور مر کزی سیکر ٹری اطلا عا ت مو لا نا محمد امجد خا ن اور دیگر راہنماﺅں مو لا نا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی نے بھی لا ہور میں عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان تصادم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری دور حکومت میں یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے انہوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔

افسوس

مزید :

صفحہ آخر -