ماڈل ٹاﺅن کاواقعہ نااہلی ہے،وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں،جماعت اسلامی

ماڈل ٹاﺅن کاواقعہ نااہلی ہے،وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں،جماعت اسلامی

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈروامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصوداحمدنے گزشتہ روز جناح ہسپتال لاہور میںپاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے دفتر ماڈل ٹاﺅن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے دفتر پر فائرنگ اور آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے والاواقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ ملک کے حالات کوایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیاجارہاہے۔اس موقع پر میاں مقصود احمد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوراملک اس وقت بدامنی کی زد میں ہے۔اس کافائدہ ملک دشمن قوتیں اٹھائیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ پنجاب حکومت کی سخت نااہلی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کوفی الفور استعفیٰ دینا چاہئے۔دریں اثنا پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میںعلامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محیدالدین سے بھی ملاقات کی اور ان سے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔

جماعت اسلامی

مزید :

صفحہ آخر -