لاہور چیمبر آف کامرس کے رہنماو¿ں کا میوہسپتال کا دورہ، عطیات پیش کیے

لاہور چیمبر آف کامرس کے رہنماو¿ں کا میوہسپتال کا دورہ، عطیات پیش کیے

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ وہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کے ہمراہ میوہسپتال کے دورہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ محمد ہارون اروڑہ ، میاں زاہد جاوید، چودھری واجد ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظہیر الحسن میر اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر وقار احمد میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بڑی اچھی طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے،لاہور چیمبر غریب عوام کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے میوہسپتال سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ لاہور چیمبر کے وفد نے علی ہجویری فری ڈرگ بینک سمیت میو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی اور مریضوں سے ڈاکٹروں کے حسن سلوک کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میوہسپتال میں مریضوں کے لیے خدمات کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میوہسپتال کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظہیر الحسن میر نے لاہور چیمبر کے وفد کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر وقار احمد میاں نے وفد کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں میاں طارق مصباح نے ہسپتال کے لیے ادویات کا عطیہ وقار احمد میاں کے حوالے کیا۔

دورہ

مزید :

صفحہ آخر -