ٹڈاپ سکینڈل ،گیلانی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ،12مقدمات میں ضمانت منظور

ٹڈاپ سکینڈل ،گیلانی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ،12مقدمات میں ضمانت منظور

  

                                                کراچی ( اے این این ) سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ¾ 12 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی ¾یوسف رضا گیلانی کی آمد کے موقع پرپیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں انسداد کرپشن کی عدالت کے باہرموجود تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں منگل کو وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں انسداد کرپشن کی عدالت کے باہرموجود تھی جنہوں نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ یوسف رضا گیلانی کے وکلاءنے 12 مقدمات میں ان کی ضمانت کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر تمام مقدمات جھوٹ کی بنیاد پر قائم کئے گئے ہیں۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے ذاتی مچلکوں پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ۔ اس موقع پر صحافیوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماﺅں پر مقدمات کوئی نئی بات نہیں ہے، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری، راجہ پرویز اشرف اور امین فہیم پر بھی مقدمات قائم کئے گئے لیکن پیپلز پارٹی کے سب رہنماﺅں پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ثابت ہوئے اور مجھ پر لگائے جانے والے تمام الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں ایک بھی سیاست دان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسی یا نوے کی دہائی کی سیاست نہیں چاہتے ہم جمہوریت کے لئے پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیںگے۔اس موقع پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن، قادر پٹیل، راشد ربانی، فاروق ایچ نائیک کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے 29 مئی کو ٹڈاپ اسکینڈل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے متعدد مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ پیپلزپارٹی کی ہی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی تھی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے 17 جون کے لئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے اس اسکینڈل کے 7 مقدمات میں وارنٹ جاری کئے، ان مقدمات میں ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مفرور ظاہر کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -