پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے انتقامی سیاست کا انجام بھیانک ہو گا

پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے انتقامی سیاست کا انجام بھیانک ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       لاہور( انوسٹی گیشن سیل) عوامی تحریک کے لوگوں کے قتل کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے جس نے بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر معصوم لوگوں کوظلم کا نشانہ بنایا اور ظلم کا انجام بھیانک ہو گا۔جمہوری قدروں کو پامال کیا گیا جوڈیشل کمیشن محض مذاق ہے ،انتقامی سیاست کیوجہ سے لوگوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی رہنماو¿ں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور میں آٹھ لوگوں کا ناحق قتل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مسلم لیگ (ق)کے رہنما کامل علی آغانے کہا کہ حکومت طاہر القادری سے ڈر گئی ہے جس لئے بیرئیرز ہٹانے کے بہانے آٹھ معصوم لوگوں کی جان لے لی گئی ہے۔حکومت اپنے پاو¿ں پر خود کلہاڑیاں مار رہی ہے جس کا انجام بھیانک ہے۔ملک میں جمہوریت نے نام پر غریبوں کے گلے کاٹے جا رہے ہیں ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا محمد افضل نے کہا کہپس پردہ عناصر کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، عوامی تحریک کے لوگوں کا قتل قابل مزمت ہے۔پنجاب حکومت نے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور حقائق جلد سامنے آئیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نوازنے کہا کہ حکومت طاہر القادری سے خائف ہے اور بوکھلاہٹ میں آکر نہتے لوگوں کو خون کرایا ہے۔تحریک انصاف مظلوموں کے ساتھ ہے اور ظلم کا انجام بھیانک نکلے گا۔سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتقامی سیاست کر رہی ہے۔
سیاسی رہنمائ

 

مزید :

صفحہ آخر -