پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کااعلان کر دیا

پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کااعلان کر دیا

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں ہونیوالے سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کااعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل رمضان چودھری کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القران سیکرٹریٹ پر ہونیوالا حملہ ریاستی بربریت کی بدترین مثال ہے اور وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کل ملک کی کسی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہو گا مکمل سوگ منائیں گے۔ انہوں نے اس سانحے کے حقائق فوری منظر عام پر لا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی اپیل کی

مزید :

علاقائی -