سابق جسٹس سید احتشام قادر شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب مقرر

سابق جسٹس سید احتشام قادر شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب مقرر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق جسٹس سید احتشام قادر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا ہے ۔یہ آسامی گزشتہ کئی ماہ سے خالی چلی آرہی تھی ۔نئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ممتاز قانون دان احسان قادر شاہ مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔وہ اے این ایف کے پراسیکیوٹر بھی رہ چکے ہیں ۔سید احتشام قادر شاہ کا شمار فوجداری کے چوٹی کے وکلاءمیں ہوتا ہے ۔ان کا بنیادی تعلق سرگودھا سے ہے وہ 6مارچ1953کوپیدا ہوئے ۔احتشام قادر لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد کے کالج فیلو ہیں ۔احتشام قادر گورڈن کالج راولپنڈی میں چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد سے ایک سال جونیئر تھے ۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا ۔وہ کچھ عرصہ لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بھی رہے ۔

مزید :

علاقائی -