بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق ،4زخمی

بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق ،4زخمی

  

کوئٹہ(اے این این) کوئٹہ اور اندرون بلو چستان فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے جبکہ ایف سی نے ضلع کچھی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مغوی ڈرائیور کو بازیاب کرالیا ،شرپسندوں نے کوئٹہ میں سکول نذرآتش کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے میں ہسپتال روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر محمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منقل کیا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیاگیا پولیس کے مطابق قتل پرانی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے حب سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے آؤاران کے رہائشی تاجر محمد ارشاد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے مرنے والے کی لاش پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا مرنے اور زخمی ہونے والوں کو کچلاک ہسپتال منتقل کردیا گیا کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پرانی دشمنی کی بناء پر حبیب اللہ اور حفیظ اللہ نے خنجروں کے وار کرکے محمد اکبر‘لاجبر اور خدائے نظر کو شدید زخمی کردیا زخمی ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایاجاتا ہے زخمیوں کو بی ایم سی منتقل کردیاگیا دریں اثناء ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی سبی اسکاؤٹ نے کچھ عرصہ قبل اغواء ہونے والے نوتال کے رہائشی ٹرک ڈرائیور کی بازیابی کیلئے ٹھڈی اور ڈانگرا کے درمیانی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مغوی ڈرائیور کو بازیاب کرالیا جسے ایک مکان میں قید کرکے رکھاگیا تھا تاہم اغواء کار فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں دریں اثناء نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی کے علاقے میں گورنمنٹ پرائمری سکول فاضل شاہ کو آگ لگادی آگ لگنے سے سکول کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید تفتیش پولیس کررہے ہیں نصیرآباد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پولیس کو پٹ فیڈر کے علاقے ایک لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے لاش کوشناخت کیلئے ہپستال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -