ایپکا نے احتجاج موخر کر دیا

ایپکا نے احتجاج موخر کر دیا

  

لاہور( پ ر) ایپکا پنجاب نے جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کو سوگ کی طور پر موخر کر دیا گیا لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری محکموں میں کل یوم سوگ منانے ، شہدا کے لیے قرآن خوانی اور زخمیوں کے لیے دعائے شفاءکا اعلان۔ماڈل ٹاﺅن میں کھلی ریاستی دہشت گردی کی گئی ۔تمام سرکاری ملازمین منہاج القرآن کے کارکنان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ماڈل ٹاﺅن میں تحریک منہاج القران کے سیکرٹریٹ پر پنجاب پولیس کے مبینہ حملے اور نہتے عوام پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 8افراد کے شہید ہونے کی خبر ملتے ہی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس علامہ اقبال میڈیکل کالج میں طلب کیا گیا جس میں صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد نے کل بروز جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے احتجاج کو سوگ کے طور پر موخرکر دیا اورآج تمام سرکاری محکموں میںیوم سوگ منانے ، شہدا کے لیے قرآن خوانی اور زخمیوں کے لیے دعائے شفاءکا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام پاکستانیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز کو بدمعاشی سے دبایا جائے گا۔ماڈل ٹاﺅن میں کھلی ریاستی دہشت گردی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر پاکستانی کو ذاتی غلام نہ سمجھیں کہ جس کو چاہیں جیسے چاہیںظلم کرتے رہیں،تمام سرکاری ملازمین منہاج القرآن کے کارکنان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کوئی ایس پی تو بہت دور کوئی آئی جی پولیس بھی نہتے عوام پر براہ راست فائرنگ آرڈر جاری نہیں کر سکتا یہ تمام واقعہ باقاعدہ پلاننگ اور جان بوجھ کر کیا گیا۔ یہ حکمران شائد یہ بھول چکے ہیں کہ ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چلتا۔

مزید :

علاقائی -