سام سنگ نے لاہور اور فیصل آباد میں سروس سنٹر کا آغاز کردیا

سام سنگ نے لاہور اور فیصل آباد میں سروس سنٹر کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس نے لاہورمیں گرین ٹیک سروس سینٹر اورریپیئرلیب کا آغازکردیا ہے۔اس سلسلے میں منگل کوخصوصی افتتاحی تقریب مین بولیورڈ گلبرگ پر واقع الحفیظ شاپنگ مال میں گرین ٹیک سروس میں منعقد ہوئی ۔سام سنگ کے منیجنگ ڈائریکٹرجان پارک تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جان پارک نے کہا کہ گرین ٹیک سروس سینٹر اورریپیئر لیبز اعلی ٹیکنالوجی کی پیداوار اور الیکٹرانک مصنوعات کےلئے آسان سلوشنز فراہم کرنے کیلئے قائم کئے گئے ہیں ۔ سام سنگ پاکستانی صارفین کو ہرممکن حد تک بہترین سلوشنزفراہم کرنے کےلئے مصروف عمل ہے۔گرین ٹیک تمام چھوٹے سام سنگ مصنوعات کی ضروریات کو پوری کرے گا ۔ گرین ٹیک سروس سینٹرکمپنی کی تمام کنزیومر الیکٹرانکس اشیاءکیلئے ون سٹاپ سلوشن ہے اوریہاں پرسام سنگ کی تمام مصنوعات کی حفاظت کا دعوی کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ

مزید :

علاقائی -