ننکانہ: مختلف حادثات میاں بیوی اور کمسن بچے سمیت 16افراد زخمی

ننکانہ: مختلف حادثات میاں بیوی اور کمسن بچے سمیت 16افراد زخمی

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چونگی نمبر 5کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10سالہ محمد عمران شدید زخمی ہوگیا۔ گول چکر ننکانہ صاحب کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 35سالہ زہراں بی بی شدید زخمی ہوگئی ۔ حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد 28سالہ مقبول احمد اور 30سالہ شہزاد شدید زخمی ہوگئے ۔گاﺅں بڈھا سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد 13سالہ غفراز اور 10سالہ شہباز شدید زخمی ہوگئے۔ جسلانی موڑ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 16سالہ احسان شدید زخمی ہوگیا۔ بچیانہ روڈ پر ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 32سالہ خادم حسین اور 7سالہ حسن علی شدید زخمی ہوگئے۔گاﺅں دھوڑ کوٹ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل الٹ جانے کے باعث 20سالہ عثمان علی اور 40سالہ عبدالغنی شدید زخمی ہوگئے۔ موضع تلونڈی سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 16سالہ اللہ رکھا اور 55سالہ منظوراں بی بی شدید زخمی ہوگئے۔کوٹ حسین سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 40سالہ محمد اسلم اور 30سالہ محمد جاوید شدید زخمی ہوگئے۔

 علاوہ ازیں ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 40سالہ اورنگزیب اور اس کی بیوی کوثر بی بی شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

 

مزید :

علاقائی -