رائے ونڈ،اشتہاری ملزم 11سالہ بچی کو لے کر فرار ہو گیا

رائے ونڈ،اشتہاری ملزم 11سالہ بچی کو لے کر فرار ہو گیا

  

لاہور(کر ائم سیل)رائیونڈ کے علاقہ سے اشتہاری ملزم 11سا لہ بچی کو اغوا کر کے فرار ہو گیا ، پو لیس کو درخواست دینے کے با وجود مقدمہ درج نہ ہو سکا، ہماری بیٹی کو با زیا ب کر وایا جا ئے اور ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کیا جا ئے ، متاثرہ خا ندان کی وزیر اعلیٰ اور آ ئی جی پنجا ب سے مدد کی اپیل ۔بتا یا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ پاجیاں گا ؤں کا رہائشی ارشدعلی راج گیری کا کام کرکے اپنے بیوی اور 6بچوں کا پیٹ پال رہا ہے ۔ 11جون کی رات ملزم محمد لقمان وغیرہ اس کے گھر میں داخل ہو گئے جس پر اہل خا نہ جا گ گئے اسی دوران ملزم ان کی 11 سا لہ بچی کو اٹھا کر لے گیا ۔پو لیس اطلاع دینے کے با وجود موقع پر نہ آ ئی اور نہ ہی ملز م کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ مغوی کی والدہ ر خسا نہ بی بی نے بتا یا کہ ملزم لقمان کئی تھانوں کا اشتہاری ہے اور پو لیس کو مطلوب ہے اس نے میری 11سا لہ بیٹی کو اغوا کر کے ہمارے ساتھ سخت زیا دتی کی ہے ۔ 5روز گزرنے کے با وجود پو لیس نے نہ تو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور نہ ہی میری بیٹی کو با زیا ب کر وایا گیا ہے، ہم غریب لوگ ہیں ہماری وزیرعلی ٰپنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا ئے اور ملزم کو فوری گر فتار کیا جائے اور میری 11 سا لہ بیٹی کو با زیا ب کر وایا جائے ۔

مزید :

علاقائی -