باغبانپورہ،55سالہ شخص نے 9سالہ بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

باغبانپورہ،55سالہ شخص نے 9سالہ بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(ملک خیام رفیق)باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنے والی 9سالہ طالبہ کو 55سالہ شخض نے بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر تے ہو ئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔پو لیس کے مطا بق لڑ کی کا میڈیکل کر وایا جا رہا ہے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق با غبا نپورہ کے علاقہ میں پا نچویں کلا س کی طالبہ عروسہ ہمسائے یوسف کے گھر ٹیوشن پڑھنے کے لئے جا تی تھی ۔گزشتہ روز وہ ٹیوشن پڑ ھنے کے لئے آئی تو اس کی کی کاپی گھر رہ گئی ۔وہ گھر سے کا پی لینے کے لئے گئی تو واپسی پر بیٹھک میں بیٹھے ہوئے یوسف نے پکڑ کر اس کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کا شور سن کر اہل محلہ مو قع پر اکٹھے ہو گئے اور ملزم کو پکڑ پولیس کے حوالے کر دیا ۔پو لیس کے مطابق ملزم پانچ بچیوں کا باپ ہے اوردو بچوں کی شادی بھی ہو چکی ہے لیکن پھر بھی اس نے اس طرح کی غلیظ حرکت کی ہے ۔ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزادلا ئی جا ئے گی ۔

مزید :

علاقائی -