سیدوالا:کار سوار ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو اغوا کر لیا

سیدوالا:کار سوار ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو اغوا کر لیا

  

سید والا(نامہ نگار)کار سوار ڈاکوؤں نے سیدوالا سے میاں بیوی کو اغوا کر لیا۔ کانوں سے بالیاں نوچ کر زبردست تشدد کر کے ویرانے میں لے جا کر چھوڑ دیا۔ شور سن کر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ڈاکو خاتون ساتھی سمیت مکئی کے کھیت میں چھپ گئے۔ لوگوں نے تعاقب کر کے خاتون کو پکڑ کر پولیس تھانہ سیدوالا کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ شام 5بجے کے قریب نواحی گاؤں چک نمبر 17کا رہائشی اللہ یار اپنی بیوی کے ہمراہ سیدوالا سے سودا سلف خرید کر پیدل گھر جارہے تھا کہ کار سوار تین ڈاکوؤں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے نے انہیں گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا لیا۔ اور سیدوالا سے باہر لے جا کر خاتون کے کانوں سے زبردستی بالیاں نوچ لیں۔ ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ متاثرہ میاں بیوی کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے۔ اور ڈاکو اپنی کار چھوڑ کر پیدل مکئی کے کھیت میں چھپ گئے۔ لوگوں نے تعاقب کر کے خاتون کو پکڑ لیا۔ اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی اور مکئی کے کھیت کو گھیر لیا۔ لیکن ڈاکو فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -